حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان و مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف عراق مولانا شیخ مجیر محمد میثمی نے علمائے کرام اور مراجع عظام کے دفاتر و مکاتب کے ساتھ ملاقاتوں کے سلسلے میں دفتر قائد کی کابینہ، مجلسِ نظارت اور مجلسِ عاملہ کے اراکین کے ہمراہ ملاقاتوں اور زیارات کا باقاعدہ آغاز آیت الله شیخ بشیر حسین نجفی کے مکتب سے کیا۔
دفتر قائد کے وفد نے مکتبِ آیت اللہ بشیر نجفی میں حاضری دی، جس میں تقریباً تمام اراکین شریک ہوئے آیت اللہ نجفی نے دفتر قائد کے اراکین کو اپنے مکتب میں خوش آمدید کہا اور ان کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے تمام اراکین کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے لیے خصوصی دعا کی۔

دفتر قائد ملت جعفریہ کے مطابق، مجتہدین کے دفاتر و مکاتب اور علمائے کرام سے روابط و ملاقاتوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، تاکہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے اور دینی و تنظیمی خدمات کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف عراق، طلاب کرام کی خدمت، رہنمائی اور ان کی ضروریات کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اسی طرح دفتر کو مزید مضبوط، منظم اور فعال بنانے کے لیے نمائندہ قائد و مدیر دفتر، حجت الاسلام مولانا شیخ مجیر محمد میثمی عزم و استقامت کے ساتھ مصروفِ عمل ہیں۔










آپ کا تبصرہ